ابنا: کينيڈا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز کينيڈا کے صوبہ اونٹاريو ميں دو انجنوں والا ايک چھوٹا پائپر طيارہ شمال مغربي علاقے ميں واقع جھيل کے قريب گر کر تباہ ہوگيا، کينيڈا کے ٹرانسپورٹيشن سيفٹي بورڈ کے حکام نے بتايا کہ طيارے ميں پائلٹ سميت 5 افراد سوار تھے،خراب موسم کے باعث طيارے نے رن وے پر ہنگامي لينڈنگ کي کوشش کي تاہم طيارہ رن وے کے قريب گر کر تباہ ہوگيا، حکام نے بتايا کہ واقعہ ميں چار افراد ہلاک جبکہ ايک شخص محفوظ رہا. ........
/169